کیا آپ نواز شریف، آصف زرداری کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گے؟ طالبان کا سوال


وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کو کابینہ میں عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی کو شامل کرنے کا کہا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کیا آپ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گے؟

ہم نیوز کے پروگرامہم مہر بخاری کے ساتھمیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان ایک حقیقت ہیں، ضروری نہیں کہ وہ ہمارے مشوروں پر چلیں۔

طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ ہم دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم جلد دوشنبے میں روسی صدر کے علاوہ ایرانی اور ازبک صدر سے ملاقات کریں گے۔

طالبان مزید 200 امریکیوں کے انخلا پر رضامند

شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم عمران خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں، عمران خان نے  اشرف غنی کو سمجھایا تھا لیکن وہ نہیں سمجھے، عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ اشرف غنی کے ساتھ بہت برا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے آنے سے بھارت کو بہت دھچکا لگا ہے۔ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کو جو تعاون درکار ہو گا ہم کریں گے۔ جغرافیائی طور پر افغانستان کی پوزیشن بہت اہم ہے۔


متعلقہ خبریں