افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان عہدے سےمستعفی

Rashid khan

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

راشد خان کا کہنا ہے کہ انہیں ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پر تحفظات تھے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ٹیم کی سلیکشن پر مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

راشد خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی سلیکشن میں میری شمولیت میرا حق ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے جس ٹیم کا اعلان کیا اس کیلئے مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا میں فغان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ابھی مستعفی ہو رہا ہوں۔ افغانستان کیلئے کھیلنا میرے لیے ہمیشہ قابل فخر رہے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں