ماہرہ خان کی خوبصورتی کا جادو


 پاکستان کی پُرکشش اداکارہ ماہرہ خان کی نئے بولڈ انداز میں تصویروں کی دھوم مچ گئی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔ جبکہ ساتھ اداکار بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان کی صرف ایک تصویر کو 20 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد افراد لائک کر چکے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ وہ اداکار ہیں جو کسی بھی انداز میں مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

ماہرہ کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر خوب چھائی رہتی ہیں اس سے قبل بھی وہ مختلف تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا کی رونق بنی رہی ہیں۔

ماہرہ خان اس وقت ہم ٹی وہ کے ڈرامہ سیریل “ہم کہاں کہ سچے تھے” میں کبری خان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے اپنے پیار کا اظہار کر دیا

اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔

مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں