قطر کے نائب وزیر اعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان، بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کے لیے کام کرتا رہے گا۔

آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیر اعظم عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز کی ملاقات

آرمی چیف نے  افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  پاکستان، افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرتشدد رویئے کی گنجائش ہے نہ ریاست کو بلیک میل کرنے دیں گے، آرمی چیف

شیخ محمد بن عبدالرحمن نے افغانستان سے کامیاب انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں