سعودی عرب میں 2024 سے برقی گاڑیاں تیار کی جائیں گی


‘لیوسڈ گروپ’ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں سعودی عرب میں برقی گاڑیوں کی تیاری شروع کر دے گا۔

لیوسڈ کمپنی کے نائب سربراہ سعود العسکرکا کہنا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب  میں برقی گاڑیوں کی فیکٹری لگانے کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 20 برقی کاریں رواں سال درآمد کریں گے، فواد چوہدری

امریکی کمپنی لیوسڈ معروف کمپنی ‘ٹیسلا’ کے مقابل ہے اور سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے سرمایہ کاری کر کے 62 فی صد حصص حاصل کر لیے تھے.

سعودی فنڈ کو امریکی اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی لسٹنگ سے 22 ارب ڈالر کا منافع حاصل ہوا ہے۔

پچھلے ماہ کے دوران لیوسڈ کمپنی پہلی بار امریکی اسٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئی تھی اور اس کے حصص عوام کو خریداری کے لئے پیش کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:برقی گاڑیاں پاکستان آٹو سیکٹر میں بڑی تبدیلی لائیں گی

لیوسڈ کمپنی اس سال ہی میں اپنی پہلی گاڑی لیوسڈ ائیر فروخت کے لئے پیش کرے گی جس کی امریکا میں قیمت 77 ہزار 400 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ لیوسڈ ائیر ایک کلوواٹ آور میں4.5 میل کی رینج دے گی جو کہ ٹیسلا کی ماڈل ایس گاڑی سے زیادہ ہے۔ گاڑی کی ٹوٹل رینج 517 میل تک ہے جو کہ ٹیسلا ماڈل ایس سے 26 فی صد زیادہ ہے۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں