میرے بیٹوں کا نام میری مرضی، کرینہ کپور خان


تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان نام کیوں رکھا؟؟ کرینہ کپور نے ایسے سوال کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ کسی کو بھی ان کے بچوں کے بارے میں بات کرنے کا حق نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ ان کے بچے ہیں اور صرف انہیں اور سیف کو ہی حق ہے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کریں یا ان کا نام رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کا اصل نام بتا دیا

کرینہ نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کے نام پراس کی ٹرولنگ سے بہت خوف محسوس کرتی ہیں لیکن اس پر توجہ نہیں دینا چاہتی کیونکہ یہ ان کے بچے ہیں اور انہیں اپنے بچوں کے لیے یہ نام پسند ہیں۔

 

https://www.instagram.com/p/CTlgn1MoQRQ/?utm_source=ig_web_copy_link

اداکارہ کرینہ کپور کے اس بیان کو سیف علی خان کی بہن نے بھی انسٹاگرام پر شئیر کیا ہے، اور ساتھ لکھا ہے کہ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ سب لوگ ایک فیملی کی زاتی زندگی کا احترام کریں۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور نے اپنے پہلے بیٹے کا نام تیمور علی خان رکھا تھا جب کہ چھوٹے بیٹے کا نام جہانگیر علی خان، جس کے بعد انہیں انتہا پسند ہندووں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور کہا گیا کہ پہلے انہوں نے ایک مسلمان سے شادی کی اور پھر دونوں بچوں کے نام بھی مسلمانوں کے رکھ لیے۔

یہ بھی پڑھیں: سیف، کرینہ کے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک

کرینہ کپور نے اپنے چھوٹے کا نام پہلے “جے” بتایا تھا لیکن ان کی کتاب میں بیٹے کو جہانگیر علی خان کہہ کر پکارا گیا جس کے بعد انہیں سخت تنیقد کا سامنا کرنا پڑا۔

 


متعلقہ خبریں