اگست میں 2 ارب سے زائد کی ترسیلاتِ زر پاکستان آئیں

غیر ملکی قرض

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل 15 ویں مہینے اگست میں 2 ارب روپے سے زائد کی رقوم وطن بھیجی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیئے کے مطابق یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے کہ آنے والی رقوم اوسطاً 2.7 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہی ہیں۔ اگست کی ترسیلات جولائی کے مقابلے میں 4 اعشاریہ 92 لاکھ ڈالرز کم رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی طور پر 5.36 ارب ڈالر کی ترسیلات زر اس سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.4 فیصد بڑھیں۔

اعلامیئے میں اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ سعودی عرب سے 69 کروڑ کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں، عرب امارات سے 51 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کا اعلامیئے میں مزید کہنا ہے کہ اگست میں برطانیہ سے 35 کروڑ ڈالرزکی ترسیلات بھیجی گئیں، دیگر خلیجی ممالک سے 28 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات بھیجی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے ساتھ تجارت پاکستانی روپے میں ہوگی، شوکت ترین

اعلامیئے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکا سے 27 کروڑ، یورپی ممالک سے 29 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔

 


متعلقہ خبریں