میسی کی ہیٹ ٹرک، لیجنڈ فٹبالر پیلے سے آگے نکل گئے


ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں بولیویا کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کر لی

فٹ بالر میسی ساؤتھ امریکن انٹرنیشنل میچز میں 79 گول کے ساتھ لیجنڈ فٹبالر پیلے سے آگے نکل گئے۔

یہ بھی پڑھیں: میسی کا ٹیشو 16 کروڑ کا

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں ارجنٹینا نے بولیویا کو تین صفر سے شکست دی، اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے شاندارہیٹ ٹرک کی۔

میسی 79 گول کے ساتھ ساؤتھ امریکن ٹاپ انٹرنیشنل گول اسکورر بن گئے، میسی نے 14 ویں منٹ میں گول کر کے برازیلین لیجنڈ کے 77 گول کا ریکارڈ برابر کیا۔

اس کے بعد 64 ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا اور کھیل کے آخری لمحات میں گول کر کے ساتویں انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں:میسی کا معاہدہ کرپٹو کرنسی میں

کورونا وائرس کی وباء کے بعد شائقین کو اسٹیڈیم میں دیکھ کر میسی آبدیدہ ہو گئے۔


متعلقہ خبریں