منال خان کےہاتھوں پر مہندی سج گئی


پاکستان کی معروف  اور ہر دلعزیز اداکارہ منال خان نے شادی کے لیے ہاتھوں پر مہندی سجا لی

منال خان  نے اپنے مہندی لگے ہاتھوں  کی تصویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر  مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔

منال خان کے مداحوں کی جانب سے اُن کی خوبصورت گہرے رنگ کی مہندی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HudaXAimanMinal? (@aimanminaltwins)


یہ بھی پڑھیں: منال خان اور احسن کی مایوں، تصاویر وائرل

منال خان نے مہندی لگے ہاتھوں کے ساتھ اپنی والدہ اور بہن ایمن خان کے ہمراہ بھی تصاویر شیئر کی ہیں۔  منال خان آج احسن محسن اکرم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہی ہیں۔

اسے سے پہلے منال خان کی ڈھولکی اور مایوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ مداح آج انہیں دلہن کے روپ میں سجا دیکھنے کے لیے بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HudaXAimanMinal? (@aimanminaltwins)


یہ بھی پڑھیں: منال اور احسن کی ڈھولکی کی محفل سج گئی

واضح رہے کہ منال اور احسن کی  بارات  آج  اور 12 ستمبر اتوار کو دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں