چین اور امریکہ کےصدور میں 7 ماہ میں پہلا رابطہ


چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی صدرجوبائیڈن کے درمیان گذشتہ سات ماہ میں پہلی مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں رہنماوں کےدرمیان گفتگو میں رابطے برقرار رکھنے، ورکنگ ٹیموں کی سطح پر رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کا افغانستان میں نئی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا عندیہ

چینی صدر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر تعاون جاری رکھیں گے۔  چین سے متعلق امریکی پالیسی نے سنگین مشکلات پیدا کی ہیں۔ دونوں صدور نے تنازع کی طرف جانے والے راستے سے دور رہنے پر زور دیا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاوس کا کہناہے چین اور امریکی صدورکے درمیان اسٹریٹجک معاملات پرطویل گفتگو ہوئی۔جوبائیڈن کی چینی صدر سے گفتگو امریکا اور چین کے درمیان جاری مسابقت کا نظام بہتر کرنےکی کوششوں کا حصہ ہے۔

دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہدونوں ممالک کے صدورکے درمیان گفتگو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی۔ دونوں رہنماوں نے کورونا وبا سمیت متعدد عالمی امور پر گفتگو کی۔دونوں کےدرمیان ٹیلی فونک رابطے کا مقصد مخصوص معاہدے یا نتائج پیدا کرنا نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: 9/11 حملوں کی تحقیقات ایک مرتبہ پھر شروع

وائٹ ہاوس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے سنگین مشکلات سے دوچار تعلقات کو نئی سمت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


متعلقہ خبریں