گینڈے کو الٹا لٹکا نے پر عالمی ایوارڈ


گینڈے کو الٹا لٹکانے والے سائنسدانوں مزاحیہ عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

نامیبیا میں سائنسدانوں نے گینڈے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران اسے ہیلی کاپٹر کے ساتھ الٹا لٹکا دیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ الٹا لٹکنے سے گینڈوں کے پھیپھڑوں میں خون کا بہاؤ بہتر ہو گیا اگنوبل ایوارڈز پر پہلا انعام جیتنے والی ٹیم کو ملنی والی ٹرافی ایک پرنٹ آؤٹ تھا جسے انہوں نے خود جوڑ کر ایک ٹرافی کی شکل دی۔

یہ بھی پڑھیں: نایاب نسل کے سیاہ گینڈے کے ہاں بچےکی پیدائش

یہ ایوارڈز ہر سال امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ہوتے ہیں جہاں ایسے مشکل سوالوں پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کو نوازا جاتا ہے جن کے جواب ملنے کا امکان کم ہو۔

گینڈے کو الٹا لٹکانے والی سائنسدانوں کی ٹیم کا کہنا تھا کہ  آج سے پہلے کسی نے یہ بنیادی تحقیق نہیں کی تھی کہ نشے کی حالت میں گینڈے کو اگر الٹا لٹکا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے تو اس کے پھیپھڑوں اور دل پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ٹیم نے نامیبیا کی وزرات ماحولیات، سیاحت و جنگلات کے ساتھ مل کر 12 گینڈوں کو نشے کی حالت میں کرین کی مدد سے الٹا لٹکا کر ان کا ردعمل جاننے کی کوشش کی۔

اگنوبل ایوارڈ کی اس تقریب میں شامل دیگر انعام جتینے والوں میں سڑکوں پر چپکی ببل گم میں بیکٹریا پر تحقیق کرنے والے اور آبدوزوں میں لال بیگ کے سدِباب پر تحقیق کرنے والی ٹیمیں شامل تھیں۔

 

 


متعلقہ خبریں