یو اے ای جانیوالوں کیلئے خوشخبری


متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ اقامہ رکھنے والے ایسے افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظورشدہ کورونا کی ویکسین لگوائی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور فیڈرل اتھارٹی فار آئیسیٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) نے اعلان کیا ہے کہ اہل افراد کو 12 ستمبر 2021 سے واپس آنے کی اجازت ہوگی۔

مشترکہ بیان میں کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، سری لنکا، ویتنام، نمیبیا، زیمبیا، جمہوریہ کانگو، یوگنڈا، سیرا لیون، لائبیریا، جنوبی افریقہ، نائجیریا اور افغانستان سے آنے والے مسافروں پر ہوگا۔

دبئی جانیوالے مسافروں کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین کا ٹیکہ لگوانا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات روانگی پر منظور شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیشن پیش کرنے کے علاوہ فیڈرل اتھارٹی فار آئیسیٹی اینڈ سٹیزن شپ (آئی سی اے) کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دینی ہوگی اور ضروری منظوری حاصل کرنے کے لئے ویکسینیشن کی درخواست مکمل کرنی ہوگی۔

روانگی سے پہلے 48 گھنٹوں پہلے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنی ہوگی۔ پی سی آر ٹیسٹ منظورشدہ لیب سے ہی کرایا جائے جو کیو آرکوڈ جاری کرتی ہیں ـ

دبئی پہنچنے کے چوتھے اور آٹھ دن بعد ایک اور ٹیسٹ بھی کیا جائے گا جبکہ تمام احتیاطی تدابیر بھی اپنانی ہوں گی۔16 سال کے بچوں پر ان پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ وہ اقامہ ہولڈرز جنہوں نے ویکسین کی دونوں منظور شدہ خوراکیں لی ہوئی ہیں مگر انکا اقامہ ایکسپائر ہوچکا انہیں چاہئے کہ وہ متعلقہ ادارے سے امارات داخل ہونے کے لیے نیا اجازت نامہ حاصل کریں اور امارات آنے کے بعدمتعلقہ ادارے سے رجو ع کرنے پر انکے اقامتی معاملات درست کیے جائیں گےـ

 


متعلقہ خبریں