افغانستان: روس نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا

افغان حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

ماسکو: روس نے طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بات روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے ماسکو کے قریبی ذرائع سے بتائی ہے۔

افغانستان: نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری 11 ستمبر کو ہو گی

روس کی پارلیمان کے ایوان بالا کے اسپیکر نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ حلف برداری کی تقریب میں روس کی نمائندگی سفیر کے درجے کا عہدیدار کرے گا۔

روس کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ بات بھی کہی گئی تھی کہ وہ طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں اس وقت شرکت کرے گا جب اس میں سب کی نمائندگی ہو گی۔

نئی حکومت، تقریب جلد ہو گی، طالبان کی پاکستان، چین سمیت کئی ممالک کو دعوت

طالبان کی جانب سے تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت روس، پاکستان، چین، ترکی اور ایران سمیت چند دیگر ممالک کو دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مختلف ممالک نے طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے قیام کے اعلان پر ابھی تک بہت ہی مختاط ردعمل کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں