ہوشیار: بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی ہو گئی


اسلام آباد: بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی ہو گئی ہے۔ نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے مہنگی بجلی پیدا کرنے پر سوال اٹھادیے

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

دال اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ

نوٹی فکیشن کے تحت دی جانے والی منظوری کا اطلاق صرف ستمبرکے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

اگست 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد رہی، ادارہ شماریات

اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں