افغانستان: داعش کااہم رکن فاروق بنگلزئی عرف سائیں مارا گیا


داعش کا اہم رکن فاروق بنگلزئی عرف سائیں افغانستان کےصوبہ نیمروزمیں فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کے نمائندے عارفین نے بتایا کہ فاروق بنگلزئی عرف سائیں کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ فاروق بنگل زئی مبینہ طور پر لعل شہباز قلندر پر ہونے والے خود کش دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

فاروق بنگل زئی عرف سائیں مبینہ طور پر مچھ میں کان کنوں کے قتل کا الزام بھی تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی داعش اور ٹی ٹی پی کے رکن افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ سائیں کے ہلاکت کی ذمہ داری فی الحال کسی عسکری گروپ نے قبول نہیں کی۔


متعلقہ خبریں