افغان جنگ کو ٹالا جاسکتا تھا، امریکہ مشورہ مانتا تو ہزیمت سے بچ جاتا: جنرل (ر) احسان

افغان جنگ کو ٹالا جاسکتا تھا، امریکہ مشورہ مانتا تو ہزیمت سے بچ جاتا: جنرل (ر) احسان

اسلام آباد: سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق نے کہا ہے کہ افغانستان میں 2001 کی جنگ کو ٹالا جا سکتا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکہ پاکستان کا مشورہ مانتا تو نہ صرف 20 سالہ طویل افغان جنگ سے بچا جا سکتا تھا بلکہ وہ ہونے والی ہزیمت سے بچ سکتا تھا۔

افغانستان: اہم ترین بگرام ایئر بیس چین کے حوالے کردیا جائے گا؟

سعودی عرب کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) احسان الحق نے انکشاف کیا پاکستان اور سعودی عرب نے امریکہ کو افغانستان پر حملے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

افغانستان: نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری 11 ستمبر کو ہو گی

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے تحت وسیع الخیال حکومت بنانے اورنائن الیون کے ذمہ داروں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کی تجویزدی گئی تھی۔

جنرل (ر) احسان الحق کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر جنگ مخالف ہونے کے باوجود جنگ رکوانے میں ناکام رہے تھے۔

کیا آپ نواز شریف، آصف زرداری کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گے؟ طالبان کا سوال

سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا یہ انٹرویو ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے سانحے کو 20 سال مکمل ہوئے ہیں۔

افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے،شاہ محمود قریشی

امریکی فوج نے افغانستان سے انخلا کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے ایک روز قبل 30 اگست کو ہی اپنا انخلا مکمل کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں