افغانستان کے مفرور نائب صدر امراللہ صالح کے بھائی کو قتل کردیا گیا؟

افغانستان کے مفرور نائب صدر امراللہ صالح کے بھائی کو قتل کردیا گیا؟

کابل: افغانستان کے مفرور نائب صدر امر اللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو قتل کردیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے کیا ہے۔

افغانستان: نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی

روس کی خبر رساں ایجنسی تاس نے بتایا ہے کہ افغانستان کے مفرورنائب صدر امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو گزشتہ شب قتل کیا گیا ہے۔

افغان جنگ کو ٹالا جاسکتا تھا، امریکہ مشورہ مانتا تو ہزیمت سے بچ جاتا: جنرل (ر) احسان

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روح اللہ عزیزی کو وادی پنجشیر میں قتل کیا گیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں ملی ہے۔

افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے دور میں امر اللہ صالح نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد خود کو صدر قرار دیا تھا۔

افغانستان: روس نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا

وادی پنجشیر کے متعلق روسی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وادی کا مکمل کنٹرول طالبان نے حاصل کرلیا ہے جس کے بعد جنگ کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں