وائٹ پیپر شائع کرینگے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ہو گا، ترجمان پی ڈی ایم


اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے طے کیا ہے کہ سب سے پہلے وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ پیپر میں حکومت کی سیاہ کاریوں اور ناکامیوں کی بابت بتایا جائے گا۔

امریکہ اب سپرپاور کہلانے کا حقدار نہیں رہا، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ اس سے قبل پی ڈی ایم کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کی۔

اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ سیاسی صورت حال کےحوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو آگے بڑھانے سے متعلق مختلف تجاویز بھی زیرغور آئیں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اجلاس میں طے ہوا ہے کہ 26 ستمبر کو اسلام آباد میں بڑا کنونشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن میں پی ڈی ایم قیادت، وکلا، صحافیوں اور مزدوروں کو مدعو کیا جائے گا۔

نیب کا مقصد سیاسی وفاداریاں بدلنا ہے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے تو ہم مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ پی ڈی ایم میڈیا کے دھرنے میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میڈیا کی تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کرپشن سے جائیدادیں بنائیں، شہباز گل

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ سینیٹ کمیٹی میں وزرا نے جو کیا وہ غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعوان اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔


متعلقہ خبریں