چھوٹی مچھلیوں کیساتھ شارک اور مگرمچھوں کو بھی پکڑا ہے، چیئرمین نیب


قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کچھ دوست کہتے ہیں کہ نیب چھوٹی مچھلیوں کو پکڑتا ہے، ہم نے تو شارک مچھلیوں اور مگر مچھوں کو بھی پکڑا ہوا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چند لوگ کرپشن مقدمات میں نیب پر الزام تراشی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں سے قانون کے مطابق ہی پوچھاجا رہا ہے، بڑی شخصیات کیخلاف کارروائی سے نیب کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا تھا نیب ان کیخلاف کارروائی کر رہا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب بلا امتیاز کارروائی کرتا ہے کسی سیاسی انتظام پر یقین نہیں رکھتا، پوری قوم کرپشن فری پاکستان کیلئے نیب کیساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب اور پاکستان ساتھ چل سکتے ہیں کرپشن اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے۔


متعلقہ خبریں