پی آئی اے کا کابل کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ

فائل فوٹو


قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے کابل کے لیے  فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کی پرواز کو لینڈنگ کیلئے اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

پی آئی اے نے کابل فلائٹ آپریشن کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں، پہلی پرواز پیر 13 ستمبر کو صبح 7 بج کر 30 منٹ پر کابل روانہ ہو گی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کابل کیلئے ایئر بس 320 استعمال کرے گی۔


متعلقہ خبریں