چیف الیکشن کمشنر کو قانون کے مطابق ہی ہٹایا جا سکتا، بیرسڑ علی ظفر

علی ظفر

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے رکن اور تحریک انصاف کے رہنما بیرسڑ علی ظفر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو قانون کے مطابق ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ قانون وہی ہے جو ججوں کو ہٹاتا ہے اس کے علاوہ فواد چوہدری کا سیاسی طور پر مطالبہ تو ہوسکتا ہے اس کا کوئی اور طریقہ کار ہے نہیں۔

الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو آگ لگا دیں، اعظم سواتی

انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر اب سے 1.5 سال بعد بھی ای وی ایم کے اعتراضات رہے تو تحریک انصاف ای وی ایم کے مطالبے سے پیچھے ہٹ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  ابھی سیاسی درجہ حرارت بہت گرم ہے ٹھنڈا ہوگا تو ای وی ایم کے حوالے سے کوئی حل نکل آئے گا۔


متعلقہ خبریں