معاشی بحران دہشت گردوں کیلئے نعمت ثابت ہو گا، اقوام متحدہ


نیویارک: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے معاشی بحران دہشت گردوں کے لیے نعمت ثابت ہو گا۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں معاشی بحران سے بچنے کے لیے کیش کی فراہمی ضروری ہے جبکہ معاشی بحران افغان عوام کے لیے تباہ کن اور دہشت گردوں کے لیے نعمت ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ تباہ کن صورت حال سے بچنے کے لیے راستہ نکالنا ہو گا اور عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے چیف سے افغانستان سے متعلق بات ہوئی تھی۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 440 ملین ڈالر کے ایمرجنسی ریزرو تک افغانستان کی رسائی روکی ہوئی ہے اور افغان سینٹرل بینک کے 10 ارب کے اثاثے بھی بیرون ملک منجمد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا افغان حکومت کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو یمن کی طرز پر رقم فراہم کی جا سکتی ہے جیسے جنگ سے تباہ حال یمن کے لیے پروگرام عالمی بینک کی مدد سے چلایا جا رہا ہے۔

جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان کو کیش کی فراہمی کے لیے چھوٹ یا میکانزم پر اتفاق کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں