فواد چوہدری کا اعظم سواتی کے بیان پر تبصرے سے انکار

بلاول مہنگائی پر مراد علی شاہ کے خلاف جلوس نکالا کریں، فواد چودھری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن کو آگ لگانے والے بیان پر تبصرے سے انکار کر دیا.

وزیر اطلاعات فواد چویدری کا کہنا ہے کہ  وہاں موجود نہیں تھا نہ ہی بیان خود سنا ہے۔  کسی اور سے سنی سنائی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا ۔ اعظم سواتی عام طور پر غصہ میں نہیں آتے وہ نہایت سنجیدہ انسان ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو آگ لگا دیں، اعظم سواتی

یاد رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر اور الیکشن کمیشن حکام میں تلخ کلامی ہوئی۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اجلاس میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ۔الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتارہا ہے۔

وزیر ریلوےاعظم سواتی کے بیان پرالیکشن کمیشن حکام آگ بگولہ ہو گئے۔ الیکشن کمیشن حکام اجلاس سے واک آوٹ کر گئے۔

علی محمد خان الیکشن کمیشن حکام  کومنانے کے جتن کرتے رہے۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا۔ ہم بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں۔اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے علی محمد خان سے اجلاس میں جانے سے معذرت کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن قوانین کی ترامیم  اتفاق رائے سے منظور ہوتی ہیں دھمکیوں سے نہیں ،خاقان

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا حکومتی وزرا نے گزشتہ روزبھی اجلاس میں  بدتمیزی کی۔آج  الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے۔ایسے ماحول میں قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیر  کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر اپوزیشن نے وزرا کو آڑے ہاتھوں لیا اور وزیر ریلوے کے بیان کی شدید مذمت کی۔


متعلقہ خبریں