ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ مشرقی بلوچستان اور سندھ میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے علاقے ژوب، موسیٰ خیل، سبی، کوہلو، بارکھان، زیارت اور کوئٹہ میں بھی آج بارش کا امکان ہے جبکہ قلات، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، لاہور، اوکاڑہ، حافظ آباد، فیصل آباد اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ سرگودھا، خوشاب، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، لیہ اور بھکر میں بارش متوقع ہے۔

سندھ کے اضلاع سکھر، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، بینظیر آباد، تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، مٹھی، سانگھڑ، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ اور کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹی مچھلیوں کیساتھ شارک اور مگرمچھوں کو بھی پکڑا ہے، چیئرمین نیب

خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیر، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور اور کوہاٹ میں بارش متوقع ہے جبکہ کرک، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں