ڈزنی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان

ڈزنی فلمیں سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان

امریکی والٹ ڈزنی کمپنی سال 2021 کی تمام فلمیں خصوصی طور پر سینما گھروں میں ریلیز کرے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی والٹ ڈزنی کمپنی نے سال 2021 کی تمام ڈزنی فلموں کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکارلیٹ جانسن نےڈزنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

رپوٹ کے مطابق ڈزنی کمپنی نے یہ فیصلہ لوگوں کو دوبارہ سینما گھروں کی طرف متوجہ کرنے کے لیے کیا گیا جو عالمی وبا کی وجہ سے بند کر دیے گے تھے۔

خیال رہے کہ یہ فیصلہ  شنگ چی اور دی لیجنڈ آف ٹین رنگز کے کامیاب تھیٹر ریلیز کے بعد سامنے آیا ہے۔

فلم دی لیجنڈ آف ٹین رنگز نے رواں سال ریلیز ہونے کے بعد پہلے ہی ہفتے میں 9 کروڑ 2 لاکھ ڈالرز کا کاروبار کیا۔

ڈزنی فلم  کے سی ای او باب چاپیک نے رواں سال ٹین رنگز پر ایک فلم بنائی تھی جو عالمی وبا کے آغاز میں سینما گھروں کے ساتھ آن لائن ریلیز کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ نئی ڈزنی فلمیں سبسکرپشن ڈزنی یا سٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے سے 45 دن پہلے سینما گھروں میں چلائی جائے گئیں تاکہ لوگوں کا دوبارہ سینما گھروں کی طرف رجھان بڑھایا جا سکے۔

 


متعلقہ خبریں