اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور لانس نائیک عادل جان شہید


راولپنڈی: اقوام متحدہ امن مشن دار فورس میں خدمات سرانجام دینے کے دوران لانس نائیک عادل جان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید لانس نائیک عادل جان کا تعلق ایف سی بلوچستان سے تھا۔ لانس نائیک عادل کی عمر 38 سال اور رہائشی تعلق لکی مروت سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ مشن دارفورس شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی فراہمی پر مامور ہے۔

تین روز قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز  کے کلیئرنس آپریشن کے بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، سپاہی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان  کے علاقہ دوسالی میں سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری تھا کہ  دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ شہدا میں 25 سالہ سپاہی ضیا اکرم اور 20 سال کے مصور خان شامل تھے۔


متعلقہ خبریں