پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان


لاہور: پنجاب کابینہ کے کئی وزرا کے محکموں میں ردوبدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے وزرا سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے جبکہ صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ سے وزارتیں واپس لی جا سکتی ہیں۔

پنجاب کابینہ کے 3 سے 4 دیگر وزرا کے محکموں کی تبدیلی بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا اعظم سواتی کے بیان پر تبصرے سے انکار

صوبائی وزیر انصر مجید نے کہا ہے کہ محکموں میں تبدیلی وزیراعلیٰ پنجاب کا آئینی اختیار ہے تاہم میری وزارت کی تبدیلی پر ایوان وزیراعلیٰ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں