منال خان اور احسن محسن شادی کے بندھن میں بندھ گئے


معروف پاکستانی اداکارہ منال خان احسن محسن اکرام کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ دونوں کی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں منال خان کو سرخ عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ احسن نے شادی کے دن سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)


انسٹاگرام پر اداکار جوڑے کے نکاح، مختلف رسومات اور رخصتی سمیت دیگر خوبصورت لمحات کی کچھ ویڈیوز زیرِگردش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:منال اور احسن کی ڈھولکی کی محفل سج گئی

منال خان اور احسن محسن اکرام نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں  نے خوب سراہا ہے۔ مداحوں کی جانب سے  دلہا دلہن کو  شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔


منال کی بہن اداکارہ ایمن خان نے بھی تقریب میں خوب جلوے بکھیرے جنہوں نے سنہرے اور نارنجی رنگ کا جوڑا پہن رکھا تھا۔


اداکارہ کی شادی پر شوبز شخصیات کی بھی بڑی تعداد دکھائی دی جن میں صبور علی، علی انصاری، فہد شیخ، کنزہ ہاشمی، ندا یاسر، اقرا عزیز اور یاسر حسین شامل تھے۔

اس سے قبل  منال خان کی ڈھولکی اور مایوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل  ہوئیں اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:منال خان کےہاتھوں پر مہندی سج گئی

واضح رہے کہ منال اور احسن کے ولیمے کی تقریب 12 ستمبر اتوار  یعنی کل  ہوگی۔ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں