اپنی سرزمین پر قبضہ ختم کرنا چاہتے تھے، سراج الدین حقانی

 ہم اپنی سرزمین پر قبضہ ختم کرنا چاہتے تھے، وزیرداخلہ سراج الدین حقانی

کابل: افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین پر قبضہ ختم کرنا چاہتے تھے۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ قیادت ذمہ داری اور امانت ہے جبکہ ہماری پالیسی واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر قبضہ ختم کرنا چاہتے تھے تاہم تمام پڑوسی ممالک اور دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا پنج شیرمیں مزید پیش قدمی کا دعویٰ

سراج الدین حقانی نے کہا کہ کسی کے معاملات میں مداخلت کریں گے نہ کوئی ہمارے معاملات میں مداخلت کرے۔ افغان عوام مظلوم ہیں ان کے ساتھ بہترین سلوک کیا جائے گا۔

انہوں نے اجلاس میں افغان طالبان کے بارے میں کہا کہ طالبان نے جو معافی دی ہے وہ سیاسی نہیں شرعی قانون ہے اور سابق افغان افسران کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال نہ کیا جائے۔

اس اجلاس میں آرمی چیف قاری فصیح الدین، مولوی عبدالحکیم حقانی اور شیخ شہاب الدین دلاورسمیت افغانستان کے مشرق اور مشرقی زون کے سربراہ شیخ انوارالحق بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی افغان حکومت کا اعلان: محمداحسن اخوند سربراہ، ملا عبدالغنی برادر نائب

خیال رہے کہ اس سے قبل  طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کیا تھا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا تھا کہ ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ، سراج حقانی وزیر داخلہ جبکہ مولوی محمد یعقوب مجاہد کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

مولوی عبدالحکیم عدالتی امور کو دیکھیں گے، ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات ، ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات  اورقاری دین محمدحنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں