لاہور میں بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم


 لاہور میں موسلادھار بارش نےلیسکو کا ترسیلی نظام متاثر کردیا۔ 110 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

لاہور میں بارش  کے بعد فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں سے  متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔

داتا نگر ،بہار کالونی، قلعہ گجر سنگھ ،معراج پارک ،مصطفٰی آباد ،گڑھی ،چائنہ ا سکیم  میں بجلی بند ہے۔سراج پارک ،سگیاں ،اردو بازار، مالی پورہ ،مانگا منڈی  اوربرج اٹاری  اور  واہگہ بجلی سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش، سڑکوں پر پانی جمع، بجلی معطل

باٹا پور ،شاہدرہ ،کریم پارک کے متعدد علاقوں میں بھی بجلی معطل ہے۔

لیسکو  ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد بجلی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔، لیسکو  نے برقی کھمبوں اور بجلی کے تاروں سے عوام کو دور رہنے کی اپیل کی۔

دوسری جانب مسلسل اور تیز بارش کے لاہور کے کئی علاقوں ، سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو  گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق لکشمی روڈ پر 140 ، فرخ آباد میں  118 اور پانی والا تالاب میں 117 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

یاد رہے کہ  لاہور میں گزشتہ رات سے تیز  بارش اور بیشتر علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیش  گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ مشرقی بلوچستان اور سندھ میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 


متعلقہ خبریں