ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے گرفتاری کی خبر کو افوا قرار دے دیا

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے گرفتاری کی خبر کو افوا قرار دے دیا

فائل فوٹو


کابل: افغانستان میں قومی مصالحتی کمیشن کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اپنے گرفتاری کی خبر کو افوا قرار دے دیا۔

قومی مصالحتی کمیشن کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میری طالبان کے ہاتھوں گرفتاری اور نامعلوم مقام پر منتقلی کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صحافیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کریں اور خبر شائع کرنے سے پہلے حقائق جان لیں۔

اس قبل بھارتی صحافی نوین کپور نے افغانستان کے قومی مصالحتی کمیشن کے سابق سربراہ و چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا۔

نوین کپور نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنا یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدی گرفتار

نوین کپور کے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ نوین کپور نے ایک جھوٹی اور بے بنیاد خبر پھیلائی اور پھر اسے ڈیلیٹ بھی کر دیا۔

خیال رہے کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے تاہم ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کابل میں ہی موجود رہے۔ انہوں نے سابق صدر حامد کرزئی اور سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کے ساتھ مل کر اقتدار کی منتقلی میں اہم کردار ادا کیا۔


متعلقہ خبریں