15سے 18سال کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ


اب 15 سے 18 سال تک کی عمر کے افراد بھی ویکسین کے اہل ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد 15سال کرتے ہوئے  15تا 18سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظور ی دے دی ہے جبکہ ویکسی نیشن کا آغاز 13ستمبر سے ہوگا

این سی او سی نے بتایا کہ 15 سے 18 سال تک کے بچوں کو فائزر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

کراچی: ویکسین نہ لگانے کی صورت میں تعلیم کے دروازے بند

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 18 سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ  اور ب فارم لازمی ہو گا۔

این سی او سی کے مطابق تمام مرکزی ویکسی نیشن مراکز پر فائزر ویکسین دستیاب ہو گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا یہ بھی کہنا ہے کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں اسکولوں اور کالجوں میں ویکسی نیشن کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کے لیے اہم پیغام جاری

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد اٹھارہ سال سے شروع ہوتی تھی۔ صرف مخصوص بیماریوں میں مبتلا بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں