نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد


اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے ڈھاکہ سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچی جہاں سے کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ ایک روزہ اور ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ایک روز روم آئیسولیشن میں گزارے گی، ہوٹل میں قیام کے دوران کیوی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کوویڈ ٹیسٹ بھی کیا جائے گا اور رپورٹس منفی آنے کی صورت میں انہیں پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کی کرکٹ پر پابندی نہیں لگائی، افغان کرکٹ بورڈ

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2003 میں آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان اب تک 3 مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کر چکا ہے تاہم یہ تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں