اسلام آباد میں کورونا کا وار تیز


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار تیز ہونے لگے۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ہدایات پر شہر کے 13 سب سیکٹرز میں 32 گلیوں کو آج شام 7 بجے سے سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد سیکٹر جی 6 ون میں 5 گلیوں، جی 2/6 میں ایک گلی، جی 2/7 میں 2 گلیوں، سیکٹر جی 3/9 میں چار گلیوں جب کہ جی ٹین ٹو کی ایک گلی کو سیل کیا جائے گا۔

پاکستان: 8 اسکولوں کے 65 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد سیکٹر جی الیون ٹو کی 5 گلیوں، جی 2/13 کی تین گلیوں، سیکٹر ایف 1/7 کی دو گلیوں اور ایف2/10 کی دو گلیوں کو سیل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سیکٹر ای 2/11 کی دو گلیوں، آئی 4/8 کی دو گلیوں، آئی 4/9 کی دو گلیوں جب کہ آئی 2/10 کی ایک گلی کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں