سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ


سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنا استعفی ٰپیش کیا جس پر وزیراعظم نے انہیں استعفیٰ واپس کرتے ہوئے کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا وزیراعظم کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔

صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر وزارت کی ذمہ داری ادا نہیں کر سکتا تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گا۔


متعلقہ خبریں