چار ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان اسلام آبادمیں جمع، آئی ایس آئی میزبان


اسلام آباد: چار ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں اہم ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چین، ایران، روس اور تاجکستان کےانٹیلی جنس چیفس اسلام آباد میں ایک جگہ جمع ہوئے اور اہم امور پر بات چیت کی۔

اطلاعات ہیں کہ بیرون ملک سے آئے مہمانوں کی میزبانی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کی ہے۔

ملاقات میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے میں دیرپا امن وسلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں