کے ٹو سر کرنے والے شہروز کاشف اور ویٹ لفٹر  طلحہ طالب لٹ گئے


ملک کا نام روشن کرنے والے طلحہ طالب اور شہروز کاشف کو جعلی پی اے بن کر لوٹ لیا گیا ہے۔

قومی ہیروز کو ٹیکس اور گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی مد میں لاکھوں روپے موبائل اکاوَنٹ میں جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔

دونوں نے وفاقی وزیر کا سن کرلاکھوں روپے فراڈیوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے۔ فراڈ کرنے والے شخص وفاقی وزیر کے پی اے کا نام استعمال کیا۔
ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے مقدمہ درج کرانے کی درخواست دے دی ہے۔ شہروز کاشف کی جانب سے بھی ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
شہروز کاشف کے والد نے بتایا کہ  آج کسی شخص نے جعلی کال کی۔ ہم نے باتوں میں  آکر 2لاکھ 85 ہزار روپے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیئے۔

ان کا کہنا ہے کہ  پولیس، ایف آئی اے اور حکومتی نمائندوں کے ساتھ رابطے کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ طلحہ طالب نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طلحہ طالب کو 20 لاکھ  اور پنجاب اسپورٹس بورڈ نے 10 کا چیک دیا تھا۔

شہروز کاشف دنیا کے سب سے کم عمر ترین  کوہ پیما ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ اور دنیا کی دوسری مشکل ترین چوٹی کے ٹو (8611 میٹر) سر کی۔ حکومت پنجاب نے  شہروز کاشف کو بھی10 لاکھ روپے انعام دیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں