13 مہینوں کا سال؟


دنیا بھر میں سنہ 2021 چل رہا ہے  لیکن ایک ملک کے لوگ باقی دنیا سے 7 سال پیچھے ہیں۔ اس ملک میں ابھی بھی 2014 ہے۔

اس ملک میں ایک سال 13 مہینوں کا ہوتا ہے۔ مشرقی افریقہ میں واقع ملک ایتھوپیا(حبشہ) کے کیلنڈر کی خصوصیت یہ ہے کہ دنیا کے دیگر مروجہ کیلینڈروں کے بر عکس جن میں بارہ مہینے ہوتے ہیں، اس کیلینڈر میں13 مہینے ہوتے ہیں۔

یہ فرق حضرت عیسیٰ ؑ کی تاریخِ پیدائش کی وجہ سے ہے۔ کیتھولک چرچ نے اس کیلنڈر میں ترمیم کی، لیکن آرتھوڈاکس نے ترمیم نہیں کی تھی۔

ایتھوپیا کا کیلنڈر یاد کرنا نہایت ہی آسان ہے اس کے 12مہینوں میں 30 دن جبکہ آخری مہینہ میں پانچ دن ہوتے ہیں اگر لیپ کا سال ہوتو آخری مہینہ6 دن کا ہوگا۔

ایتھوپیا کے بچوں کو نظموں اور ترانوں کی صورت مہینوں میں دنوں کی تعداد یاد کرائی جاتی ہے۔ اس کیلنڈر کے تحت  وقت کو بھی ایک مختلف انداز سے شمارکیا جاتا ہے یہ  کیلنڈر عام عیسوی کیلنڈر سے 7 سال پیچھے ہے۔

دنیا کے تمام ممالک میں 1 جنوری کو نیا سال شروع ہوتا ہے لیکن ایتھوپیا کے شہری 11 ستمبر کو نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔ ایتھوپیا کے شہری پوری دنیا کے برعکس  اپنے کیلنڈر کے حساب سے  چلتے ہیں اور تہوار بھی اپنے کیلنڈر کے حساب سے مناتے ہیں۔

یہاں 12 گھنٹوں کے وقت کا نظام رائج ہے۔ اس کیلنڈر کا دن 6 بجے سے شروع ہوتا ہے جبکہ آدھی رات بھی 6 بجے ہوتی ہے۔ لہذا اگر کوئی آپ سے ایک کپ کافی کے لئے صبح 10 بجے ملنے کہے تو وہ بین الاقوامی وقت کے مطابق دوپہر2 بجے آئے گا۔


متعلقہ خبریں