ٹیسٹ ٹیم کی جرسی سے سبز پٹی غائب ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ

فوٹو: فائل


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی سے سبز پٹی ختم کیے جانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ  ( پی سی بی ) نے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ، ٹیسٹ کرکٹرز کے سویٹرز سے سبز پٹی ختم کیے جانے کے حوالے سے تحقیقات کرے گا۔

پی سی بی نے سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے سبز اسٹرپ ختم کیے جانے کی نشاندہی پر ان کا شکریہ بھی  ادا کیا ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹر پیغام میں ٹیسٹ ٹیم کی جرسیوں سے گرین اسٹرپ ختم کیے جانے کی نشاندہی کی تھی۔


متعلقہ خبریں