گھی96، کوکنگ آئل 370روپے فی کلو مہنگا ہوگیا


عام مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیا کو بھی مہنگا کر دیا گیا ہے۔ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹفیکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔

مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل 97 روپے تک فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔ کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی ہے۔ کسٹرڈ اور کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کر دیئے گئے ہیں۔

اشیا کی نئی قیمتیں

فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔ کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔

چلی، گارلک، بی بی کیو اور پیزا ساس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ صابن، ٹی مکس، لیکوٹ فلور کلینر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں