افسوس ہے امریکا کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف جنگ ختم کر دی گئی،ڈونلڈ ٹرمپ

اقوام متحدہ: ایران پر پابندیاں لگانے کی امریکی درخواست مسترد

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افسوسناک بات ہے امریکا کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف جنگ ختم کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان سے انخلا پر ہمارے رہنما خراب منصوبہ بندی کے باعث بے وقوف بنے جب کہ جو بائیڈن اور نااہل انتظامیہ نے جنگ کے 20 سال کی شکست کے ساتھ ہتھیار ڈال دیئے۔

انہوں نے کہا کہ 11 ستمبر امریکا کے لیے بڑی دکھ کی بات ہے،ہم نے افغانستان میں جنگ شروع کر کے القاعدہ کا تختہ الٹ دیا تھا۔ بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے فوج واپس بلائی اور طالبان اقتدار میں آ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو دہائیوں سے جاری جنگ میں افغان عوام نے بڑی قیمت ادا کی ہے۔


متعلقہ خبریں