تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گھروں پر گری جس کے باعث 3 گھر تباہ ہو گئے۔ مکانات گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا مزید 58 جانیں نگل گیا

ملبے تلے دبے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کو ہنگامی طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں