روسی صدر کی آنکھوں میں آنسو کیوں آئے ؟

روسی صدر کی آنکھوں میں آنسو کیوں آئے ؟

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پوتن وزیر کی آخری رسومات کے موقع پر غمزدہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتن اپنے وزیر کی آخری رسومات کے موقع پر موجود تھے۔ ولادی میر پوتن نے اپنے سابقہ ذاتی محافظ زینی شیف کی موت کو ایک ناقابل تلافی ذاتی نقصان قرار دیا۔

روس کے وزیر برائے آفات ناگہانی زینی شیف آرکٹک ریجن میں ایک کیمرہ مین کو بچانے کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی اخبار نے کابل ڈرون حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا

روسی وزیر نے پہاڑ پر سے گرنے والے ایک کیمرہ مین کو بچانے کےلیے فوری طور پر پانی میں چلانگ لگائی تو بدقسمتی سے وہ پتھر سے ٹکرا گئے تھے۔


متعلقہ خبریں