امریکی اور نیٹو افواج کو نسوار یاد آرہی ہے؟


افغانستان میں دو دہائیوں پر محیط جنگ میں شریک امریکی اور نیٹو کے فوجیوں کو انخلا کے بعد وطن پہنچتے ہی نسوار یاد آنے لگی۔

سوشل میڈیا پر گردش کردہ ایک خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی و نیٹو فوجیوں کی بڑی تعداد اس ہلکی نشہ آور چیز یعنی نسوار کی عادی ہو چکی ہے اور اب وطن واپسی پر انہیں اس کی شدید طلب ہو رہی ہے۔

پاکستان کے شمال اور افغانستان کے بیشتر علاقوں میں بے حد مقبول نسوار غیر ملکی فوجیوں میں بھی بڑی حد تک مقبول ہو چکی ہے۔

واشنگٹن کیلیے مزید شرمندگی: طالبان نے امریکی فوجی گاڑیاں ایران کے حوالے کردیں

31 اگست کو طالبان کے ساتھ معاہدے کے تحت افغانستان سے انخلا کرنے والے نیٹو اور امریکی فوجیوں نے جہاں اپنا قیمتی اسلحہ و دیگر سامان چھوڑا ہے وہیں وہ افغانستان میں اپنائی گئی اس عادت کو چھوڑنے سے قاصر ہیں۔

دوسری جانب کچھ تجزیہ کار سوشل میڈیا پر گردش کردہ اس خبر کو فیک نیوز قرار دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں