جعلی و جھوٹی خبروں سے تنگ بھارتی عوام کیلیے سچی خبروں کا چینل لانچ

جعلی و جھوٹی خبروں سے تنگ بھارتی عوام کیلیے سچی خبروں کا چینل لانچ

دہلی: میڈیا کی جعلی خبروں اور جھوٹی ویڈیوز سے تنگ بھارتی عوام کے لیے اچھی اور سچی خبریں فراہم کرنے کے لیے ملک گیر سطح پر ایک نیا چینل لانچ کردیا گیا ہے۔ نئے چینل کا نام گڈ نیوز ٹوڈے ہے جس کا نعرہ اچھی اور سچی خبروں کی فراہمی ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کر دیا

بھارتی عوام کو اچھی اور سچی خبریں فراہم کرنے کے لیے ہندی میں لانچ کیا جانے والا نیا چینل مؤقر نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے کی ملکیت ہے۔

مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق انڈیا ٹوڈے گروپ کے وائس چیئرپرسن کالی پورے کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے لانچ کیا جانے والا نیا چینل امید، انسانی کامیابیوں، ایجادات اور زندگی کے مختلف شعبہ جات میں رونما ہونے والے واقعات پر مبنی اچھی خبریں نشر کرے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی جعل سازیوں سے ملک کے سنجیدہ و باخبر حلقے متعدد مرتبہ برہمی کا اظہار کرچکے ہیں۔

کالی پورے نے زور دے کر کہا کہ اچھی خبریں اور اچھی چیزیں خواہ کہیں کی بھی ہوں ان کو پھیلانے اور ان پر خوش ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مسکراہٹ اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تاکہ پھیلی ہوئی مشکلات میں بھی اچھائی دکھائی دے وگرنہ ہم ڈوب جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا نیا چینل لوگوں کے دلوں کو بھائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اس وقت 160 سے زیادہ ٹی وی چینلز ہیں اور ریٹنگ کے اعتبار سے دو بڑے چینلز کی ملکیت انڈیا ٹوڈے گروپ کے پاس ہے۔ دونوں بڑے چینلز میں سے ایک ہندی اور دوسرا انگریزی میں ہے۔

بھارتی میڈیا دیکھ کر لگتا ہے کہ دہلی کا سقوط ہو گیا ہے، معید یوسف

بھارت میں آزادی صحافت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دنوں رپورٹرز ود آؤٹ فرنٹیئرز نے بھارت کو ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں 142 ویں نمبر پر رکھا تھا۔

بھارتی میڈیا کے متعلق تسلسل کے ساتھ عالمی سطح پر یہ خبریں بھی منظر عام پر آرہی ہیں کہ وہاں نہ صرف صحافت پر قدغنیں عائد کی جار ہی ہیں بلکہ ان کے نشریاتی چینلز اور اخبارات و جرائد حقائق کو مسخ کرکے جھوٹی خبریں شائع کرر ہے ہیں اور حقائق کو چھپا رہے ہیں۔

سفارتکاروں کے ذریعے پاکستان مخالف پروپگنڈہ: بھارتی سازش بے نقاب

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان تو تسلسل کے ساتھ دنیا کو آگاہ کرتا رہا ہے کہ وہاں کا میڈیا جعلی خبریں و ویڈیوز نشرکررہا ہے لیکن گزشتہ دنوں جس طرح بھارتی میڈیا نے افغانستان متعلق جھوٹی و جعلی خبریں نشر کیں اور فیک ویڈیوز دکھائیں ان سے پوری دنیا پر اس کی دو نمبریاں آشکار ہوگئیں۔


متعلقہ خبریں