شاہ رخ خان کو گمنامی کا خوف لاحق ہو گیا؟ ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھ دیا

Shah Rukh Khan

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کے مداح گزشتہ تین سال سے ان کی آنے والی فلم پٹھان کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ ان کے پسندیدہ اداکار شاہ رخ خان کی گزشتہ کئی سالوں سے کوئی نئی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے جس کی ایک وجہ عالمی وبا کورونا بھی قرار دی جاتی ہے۔

رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی: سلمان خان آؤٹ؟ کرن جوہر ان

شاہ رخ کے مداحوں کے لیے لیکن اب ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ انہوں نے ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر جب ڈرنی کا اشتہار جاری کیا گیا تو اس میں خود کنگ خان موجود تھے۔

شاہ رخ خان کی صاحبزادی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

کنگ خان کو اشتہار میں دیکھ کر شاہ رخ خان کے پرانے دوست، ٹی وی پروگراموں کے میزبان اور معروف فلم پروڈیوسر کرن جوہر نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ بالی ووڈ کے بادشاہ کو بھی ایک دن اپنی گمنامی کا خوف لاحق ہو جائے گا۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کرن جوہر کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ پکچر تو ابھی باقی ہے میرے دوست۔

شاہ رخ کی جانب سے دیے جانے والے جواب پر کنگ خان ٹرینڈ بن گیا اور مداحوں سے جانب سے کہا جانے لگا کہ وہ ویب سیریز کرنے جا رہے ہیں۔

سلمان خان: دائر درخواست کی شنوائی، سیلمون بھوئی نامی ویڈیو گیم پر پابندی عائد

بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ کنگ خان ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ڈزنی کے ساتھ ویب سیریز کا معاہدہ کیا ہے جس کی تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔


متعلقہ خبریں