’کٹھ پتلی چیف سیلکٹر‘ شعیب اختر کی تنقید پر محمد وسیم کا ردعمل


قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی جانب سے ’ کٹھ پتلی چیف سیلکٹر‘  کہے جانے پر ردعمل دے دیا۔

کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر میرے پرانے ساتھی ہیں، ان سے کافی گہری دوستی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہے، ان کی اس بات پر میں کوئی جواب نہیں دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کی اپنی رائے ہوتی ہے، ضروری نہیں کہ وہ ہر مرتبہ درست ہوں۔

وسیم اکرم نے شعیب اختر کو بد تمیز کہہ دیا

خیال رہے کہ پی ٹی وی اسپورٹس پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا تھا کہ اس اسکواڈ کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ محمد وسیم چیف سیلکٹر نہیں ہیں وہ تو بس ایک کٹھ پتلی ہیں۔

دوسری جانب محمد وسیم نے اس رائے کو بھی رد کیا کہ وہ متوقع چیئرمین پی سی بی کی جانب سے کسی دباؤ کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیلکٹر کی جاب ہمیشہ دباو کا شکار رہتی ہے، چاہئے کوئی بھی چیئرمین ہو۔ تاہم رمیز راجہ کی نامزدگی کے بعد میں نے کوئی دباؤ محسوس نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں