پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

راولپنڈی: پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب باکو میں منعقد ہوئی ہے۔

پاک بحریہ کی فوجی مشقیں امن 21 : 40 سے زائد ممالک کی شرکت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تین ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کی میزبانی آذر بائیجان کررہا ہے۔

فوجی مشقوں میں پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔ ان مشقوں کو برادر ہڈ کا نام دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 11 ستمبر سے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوا ہے اور یہ 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ مشترکہ فوجی مشقیں خصوصی طور پر انسداد دہشت گردی کے حوالے سے منعقد کی گئی ہیں۔

پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانا اور تجربے کی بنیاد پر معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔

ترکی اور آذربائیجان نے رواں سال کے آغاز پر باکو میں پانچ روزہ فوجی مشقیں کی تھیں۔

پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

گزشتہ سال انقرہ میں ترک اور آذربائیجان کی فوجی مشقیں اس وقت ہوئی تھیں جب آرمنینا کی فوج نے آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں