طالبعلم نے پیوٹن کی غلطی درست کرائی، پرنسپل نے جھاڑ پلادی: صدارتی ترجمان کا اظہار افسوس

طالبعلم نے پیوٹن کی غلطی درست کرائی، پرنسپل نے جھاڑ پلادی: صدارتی ترجمان کا اظہار افسوس

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی ملکی تاریخ سے متعلق غلطی اسکول کے طالبعلم نے درست کرائی تو پرنسپل نے برہم ہو کر اسے جھاڑ پلادی جس پر صدارتی ترجمان نے اظہار افسوس کیا ہے۔

امریکی فوجی مداخلت نے جانی نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا، پیوٹن

اس ضمن میں مؤقر جریدے نیوز ویک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ روسی صدر نے ایک ٹی وی شو کے دوران اسکول کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جب یہ کہا کہ روس نے سوئڈش سلطنت کے خلاف 7 سال کی طویل جنگ لڑی اور جیتی تو نیکا نور نامی طالبعلم نے فوراً ان کی اصلاح کرتے ہوئے بتایا کہ صدر محترم! وہ جنگ 7 سال طویل ہرگز نہیں تھی بلکہ 21 سال تک لڑی گئی تھی۔

خواتین اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتی ہیں، مخلوط تعلیم کی اجازت نہیں: افغان وزیر تعلیم

جریدے کے مطابق اس واقعہ کے دوسرے دن میڈیا میں خبر آئی کہ اسکول پرنسپل نے صدر پیوٹن کی غلطی درست کرانے پر طالبعلم کو شاباش دینے کے بجائے جھاڑ پلادی ہے۔

صدر پیوٹن کے ترجمان نے اس خبر پر سخت اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر کی غلطی درست کراکر طالبعلم نے کوئی گستاخی نہیں کی ہے اورہمیں یقین ہے کہ ایسے ہونہار طالبعلم کو اسکول سے نہیں نکالا جائے گا۔

افغانستان پر دیگر ممالک اپنی اقدار مسلط نہ کریں، عالمی برادری ناکامی سے بچائے: پیوٹن

صدارتی ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن ایسے طالبعلم سے کیونکر ناراض ہو سکتے ہیں جو اپنے وطن کی تاریخ سے زیادہ بہتر طور پر آگاہ ہے۔


متعلقہ خبریں