یو ایس اوپن مینز سنگلز:فائنل میں نوواک جوکووچ کو شکست


یو ایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ون سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روسی کھلاڑی ڈینئل مدویدیو  عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ہرا کر  پہلی بار گرینڈ سلم  جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سربیا کے نواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن جیت لیا

ڈینئل مدویدیو نے سربیا کے  نوواک جوکووچ کو 4۔6، 4۔6 اور 4۔6 سے شکست دے دی۔

نوواک جوکووچ  کا 21 ویں بار گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب  پورا نہ ہوسکا۔  وہ گرینڈ سلم جیت کر اس سال کے تمام بڑے ٹینس  ایوونٹس میں کلین سویب کرنے کی امید رکھتے تھے۔

یاد رہے کہ عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اس سال پہلے ہی آسٹریلین اوپن ، فرنچ اوپن اور ومبلڈن ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

پہلی بار گرینڈ سلم جیتنےو الے ڈینئل میچ کے بعدنوواک جوکووچ سے گلے ملے اور انہوں نے اپنی ٹیم ، خاندان اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک پہنچنا آسان نہیں تھا ان تما م لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے حوصلہ افزائی کی۔

ڈینئل مدویدیو کو مخاطب کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے کہا کہ اگر  کوئی گرینڈ سلم جیتنے کا مسحق ہے تو وہ آپ ہیں ۔ آپ نے بہت اچھا کھیلا۔  مجھے یقین ہے کہ آگے آپ کے کریئر میں بہت سے ٹائٹل آئیں گے۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز فائنل برطانیہ کی 18 سالہ ایما راڈو کانو نے جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوواک جوکووچ نے کچن سنبھال لیا

ویمنز سنگلز کا فائنل پہلی بار 2 نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں راڈو کانو نے لیلیٰ فرنینڈیز کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں